حماس کے مقابلے میں اسرائیلی فوج ناکام ہو چکی ہے ، موساد کے سابق سربراہ افرام ہالوی

اسرائیل کی فوج

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کےسابق سربراہ افرام ہالوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے مقابلے میں اسرائیل کی فوج ناکام ہو رہی ہے ، اور ہمارے نقصان حماس سے زیادہ ہو رہے ہیں ، اور یہ سب نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، اور غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کو ہونے والے نقصانات کی وجہ سے یحیٰی سنوار اور دوسرے فسلطینی رہنماؤں کے حوصلے اور بھی بڑھ رہے ہیں اسلیے حماس اپنے مطالبات پر ڈٹا ہو ا  ہے ۔ افرام ہالوی نے جنگ میں ناکامی کا زمہ دار نیتن یاہو کو ٹھہراتے ہوۓ شدید تنقید کی ہے ۔

نیتن یاہو اپنے دوست ممالک کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کے لوگوں کی مخالفت کا سامنا بھی کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ نیتن یاہو نے اپنے حملوں میں تو کوئی نرمی یا کمی نہیں کی لیکن اب اس کی باتوں میں نرمی آنے لگی ہے ۔ نیتن یاہو نے ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا غزہ پر مستقل قبضے کا کوئی ارادہ نہیں وہ تو غزہ کو حماس سے پاک کرنا چاہتے ہیں اور ان کا مقصد اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی ہے ، ان مقاصد کے حصول کے بعد وہ غزہ سے اپنی فوج نکال سکتے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+