جرمنی نے لبنان کا ساتھ دینے کا کیا اعلان

لبنان

نیوز ٹوڈے :   جرمنی کی وزیر خارجہ (اینالینا بیر بوک) نے بدھ کے روز لبنان کا دورہ کیا ہے ۔ جرمن وزیر خارجہ نے اپنے دورے کے دوران لبنان کی جنوبی سرحد پر اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تناؤ اور کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر لبنانی فوج کیلیے16.45 ملین ڈالر امریکی ڈالر کی مدد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ جرمن وزیر خارجہ نے لبنان کے حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔

اور کہا "کہ ہم لبنان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم لبنانی حکومت اور لبنانی فوج کی مدد کرتے رہیں گے" جرمن وزیر خارجہ نے لبنان کے دارالحکومت شہر بیروت میں نگران وزیر اعظم (نجیب میکاتی) سے ملاقات کی ، دونوں وزراء نے اسرائیل اور حزب اللٰہ کے درمیان تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+