پنجاب حکومت کا خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان
- 12, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت نے روزگار کے خوائشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن حسین کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان نوجوانوں کو روزگار کے لیے کینیڈا بھیجنے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے روزگار کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی اب گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس میں کے پی کے اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی۔
تبصرے