تیسری عالمی جنگ کی شروعات ، امریکہ اور اتحادی ملکوں کے یمن پر حملے
- 13, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : یمن کے حوثی لڑااکوں نے چند روز قبل فلسطین کی مدد کرتے ہوۓ بحیرہ احمر میں اسرائیل جاتے ہوۓ بین الاقوامی جہازوں پر کئی حملے کیے تھے ، اوریہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ وہ بحیرہ احمر کے راستے کسی بحری جہاز کو اسرائیل داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ حوثی گروپ کی ان کاروائیوں پر امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے دار الحکومت (صنعا) پر لگاتار چار حملے کر دیے ـ امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے چار شہروں میں حوثی ٹھکانوں کو طیاروں ، آبدوزوں اور جنگی جہازوں سے نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا ہے ، اور امریکی صدر بائیڈن نے یہ بیان دیا ہے کہ ہم نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کئی حوثی ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے ـ
بائیڈن نے کہا کہ ہم نے حوثی ٹھکانوں پر یہ حملے اس لیے کیے ہیں تاکہ حوثیوں کو یہ بتا سکیں کہ ہم بحیرہ احمر میں دنیا کے اہم تجارتی راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے ـ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی کہا ہے کہ ہمارے حملوں کا مقصد حوثیوں کی طاقت کو کمزور کرنا اور جہازوں کی حفاظت کرنا ہے ، لیکن حوثی گروپ بھی امریکہ کی دھمکیوں یا برطانیہ کے حملوں سے ڈرنے والا نہیں ہے ـ حوثی گروپ کے رہنما عبدالملک حوثی نے بھی دوٹوک کہہ دیا ہے کہ ہم اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بناتے رہیں گے ـ اور حوثی گروپ نے اس بیان کے بعد جوابی حملے بھی شروع کر دیے ـ
تبصرے