ایران نے امریکہ کے بحری جہاز کو اغوا کر لیا

   نیوز ٹوڈے : ایران نے امریکہ کو اکسانے کیلیے امریکہ کے خلاف بڑی کاروائی کر دی - ایران کی سمندری فوج نے (خلیج عمان) میں امریکہ کے ایک تیل بردار جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ـ  اس بحری جہاز کا نام 'سویز راجن' ہے ، اور ایک سال قبل امریکہ نے اسی 'سویز راجن' ٹینکر سے دس لاکھ  بیرل ایرانی تیل ضبط کر لیا تھا ـ ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے یہ تصدیق کر دی ہے کہ ایرانی کی سمندری فوج نے اس جہاز کو اس وقت اپنے قبضے میں لیا ہے جب جمعرات کی صبح یہ جہاز عمان اور ایران کے درمیانی راستے سے گزر رہا تھا ـ جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے یہ علاقہ (آبناۓ ہرمز) کے راستے جانےو الے جہازوں کی اہم گزر گاہ ہے ـ

     اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی 20 فیصد تجارت اسی راستے سے ہوتی ہے ـ برطانوی فوج کے (کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز) کے مطابق جمعرات کی صبح سیاہ وردیوں میں ملبوس افردا نے جہاز کو اپنی حراست میں لے لیا ـ ان افراد کی تعداد 5 تھی ـ جیسے ہی یہ مسلح افراد جہاز پر سوار ہوۓ ، انہوں نے سب سے پہلے جہاز پر نصب کیمروں کو ڈھانپ دیا ۔ ان مسلح افراد نے چہروں پر نقاب چڑھا رکھے تھے ـ مقبوضہ جہاز راں کمپنی کے مطابق ان کے جہاز میں سوار ہوتے ہی جہاز کا کمپنی سے رابطہ منقطع ہو گیا ـ کمپنی نے بتایا کہ جہاز میں عملے کے 18 فلپینی اور ایک یونانی شہری سوار تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+