مراکش کی عوام نے حکومت کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا نوٹس جاری کر دیا
- 13, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : شمالی افریقہ کے ایک مسلم ملک (مراکش) کی عوام نے اسرائیل کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا ، حالانکہ مراکش حکومت کے اسرائیل کے ساتھ انتہائی خوشگوار تعلقات قائم ہیں ـ لیکن مراکش کے لوگ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد یہودیوں کے اتنے خلاف ہو چکے ہیں ، کہ انہوں نے حکومت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے ، اور زبانی احتجاج سے بڑھ کر مراکش کی عوام نے احتجاج کا ایک اور طریقہ اپنایا ہے ـ مراکش کے 5 ہزار لوگوں نے ایک نوٹس پر دستخط کیے ہیں ـ اس درخواست میں مراکش حکومت سے یہ اپیل کی گئی ہے ، کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کر دے ـ
مراکش حکومت میں یہ قانون رائج ہے کہ اگر 5 ہزار لوگ کسی راۓ پر متفق ہو جائیں تو مراکش حکومت اس تجویز کو ماننے کی پابند ہو جاتی ہے ـ اب بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے، مراکش کی عوام کی درخواست مراکش کابینہ میں پہنچنے پر مراکش حکومت نے اعلان کیا ہے ، کہ ہمیں مراکش کے لوگوں کی طرف سے جو درخواست موصول ہوئی ہے ہم اس پر سوچنے کیلیے تیار ہیں ـ یعنی مراکش حکومت مراکش کے لوگوں کے دباؤ کی وجہ سے اسرائیل سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہو گئی ـ
تبصرے