برطانیہ نے ایران کو مشرق وسطیٰ کا ہیرو مان لیا
- 15, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور برطانیہ نے مل کر اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوۓ 'یمن' کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے ـ برطانوی اور امریکی فوجیں وقفے واقفے سے 'یمن' پر حملے کر رہی ہیں ـ ان حالات میں ایران پر بھی حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، اور برطانوی اخبار "دی گارڈین" کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایران پر بڑے حملے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں ـ برطانوی اخبار "دی گارڈین" کے مطابق مشرق وسطٰی میں سپر پاور امریکہ نہیں بلکہ ایران ہے-
ایران نے روس اور چین کو اپنے ساتھ ملا کر مشرق وسطٰی میں اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں ـ اس لیے اس وقت ایران (مشرق وسطٰی کا ہیرو) ہے ـ برطانوی اخبار کی اس خبر کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ایران اتنا طاقتور ہے کہ تقریباً ساڑھے تین ماہ سے امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے ، لیکن حماس ، حزب اللٰہ اور حوثی جماعتوں سے جیت نہیں پا رہا کیونکہ ان جماعتوں کو ایران کی مدد اور حمایت حاصل ہے ـ یہی وجہ ہے کہ 'یمن' کے بعد امریکہ کا اگلا نشانہ ایران ہو سکتا ہے ـ لیکن ایران نے کسی کاروائی کےبغیر ہی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے ـ اور ایران نے اپنی سرحدوں پرخطرناک میزائلیں تعینات کر نے کا اعلان کر دیا ہے-
تبصرے