جرمنی اپنے جیسے سفاک ملک کی حمایت کر رہا ہے نمیبیا کے صدر نے سنائیں کھری کھری جرمنی کو

نمیبیا کے صدر

نیوز ٹوڈے :   'نمیبیا' کے صدر (ہیج گوٹفرج جینگوب) نے ایک ٹویٹ پیغام میں جرمنی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، اور نمیبیا کے صدر نے جرمن حکومت کے اسرائیل کا ساتھ دینے پراور غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی حمایت کرنے پر جرمن حکومت کے خلاف بیان دیتے ہوۓ کہا ہے ، کہ 'جرمنی نے 1904 سے لے کر 1908 تک ہمارے ملک نمیبیا میں اسی طرح قتل عام مچایا تھا ـ اور اس وقت پوری دنیا نے جرمنی کی مخالفت کی تھی ، اور جرمنی اس وقت پوری دنیا میں الگ تھلگ ہو گیا تھا ۔

کئی ملکوں نے اس سے رشتے توڑ دیے تھے ـ لیکن جرمنی نے ان حالات سے سبق نہیں سیکھا ، اور آج پھر اپنے جیسے ہی سفاک ملک کا ساتھ دے رہا ہے ـ نمیبیا کے صدر نے جرمنی کے خلاف بہت لمبا چوڑا بیان دیا ہے ،جس میں جرمنی کے تمام کرتوت بھی دنیا کے سامنے بیان کیے ، اور جرمنی کی اسرائیل کی حمایت پر اسے کھری کھری سنائیں ـ نمیبیا ایک افریقی ملک ہے ، جس کے 25 ہزار لوگوں کو جرمنی نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور 2004 میں جرمن حکومت نے نمیبیا کے لوگوں سے باقائدہ معافی بھی مانگی تھی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+