میدویدیف نے رشی سونک کو اپنے بیان پر عمل کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور کر دیا

وزیر اعظم رشی سونک

نیوز ٹوڈے:   برطانیہ کے وزیر اعظم  (رشی سونک) نے یوکرین کو نۓ فوجی ڈرونز کی خریداری کیلیے فنڈنگ اور فوجی مدد کا اعلان کیا ہے - حال ہی میں رشی سونک نے کیو کا دورہ بھی کیا ہے ۔ سونک کے اس بیان پر روس بھڑک گیا ہے ، اور روس کی سلامتی کونسل کے وائس چیئرمین (دی میتری میدو یدیف) نے کہا ہے، کہ 'ماسکو یوکرین میں برطانوی فوجی دستے کی تعیناتی کو روس کے خلاف اعلان جنگ سمجھے گا' میدو یدیف نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو اس کا انجام ایسا ہی ہوگا جیسا چند روز قبل 30 دسمبر کو (بلگروڈ) شہر میں روسی شہریوں کے ساتھ ہوا تھا- 

جب بلگروڈ کو یوکرینی فوج نے میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا تھا ، اس وقت 20 روسی ہلاک وار 111 زخمی ہو گۓ تھے ـ روس نے یوکرینی حملے کو 'خوفناک کلسٹر بم کا حملہ' قرار دیا تھا اور پھر اس کے جواب میں روس نے یوکرین کے کئی شہروں کو ملیا میٹ کر دیا تھا - میدو یدیف نے کہا کہ اگر سونک کے فوجی دستے کو ایسے ہی کلسٹر بم حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تو وہ کیا محسوس کریں گے ۔ میدو یدیف نے سونک کو اپنے بیان پر عمل کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور کر دیا- 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+