نیتن یاہو اور گیلینٹ کے درمیان ہوئی سخت کلامی ، حکومتی اجلاس کے دوران

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے:    عبرانی اخبار ( ماریو ) کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل کے حکومتی اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے درمیان سخت کلامی ہو گئی اس جھگڑے کی وجہ نیتن یاہو کی دوہری پالیسی ہے ـ نیتن یاہو نے اجلاس کے آغاز میں کہا تھا اس اجلاس میں معاونین کی موجودگی کی اجازت نہیں ہو گی ـ اسرائیلی وزیر دفاع گیلینٹ جب اپنے منیجر کو ساتھ لا رہے تھے تو انہیں باہر ہی روک دیا گیا ، لیکن اجلاس کے دوران گیلینٹ نے دیکھا کہ اجلاس میں دوسرے رہنما تو اپنے معاونین ساتھ لے کر آۓ ہیں- 

نیتن یاہو کی اس دوہری پالیسی پر وزیر دفاع بپھر گۓ اور اجلاس ختم ہونے پر روانگی سے قبل گیلینٹ نے نیتن یاہو سے کہا کہ میرے کام میں رکاوٹ ڈالنا بند کر دو"نیتن یاہو اور گیلینٹ کے درمیان اس سے قبل بھی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+