پاک افغان حکومتی جھگڑے کے وجہ سے طورخم بارڈر بند کر دیا گیا

طورخم بارڈر

نیوز ٹوڈے :    پاکستان اور افغانستان کے درمیان (طورخم بارڈر) کو ہر قسم کی آنے جانے والی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ۔ پاکستان اور افغانستان کےحکومتی جھگڑے کی وجہ سے طورخم بارڈر کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پاکستان حکومت نے کسٹم حکام کو حکم جاری کیا تھا ، کہ افغانستان سے مال لے کر آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے پاس 'ویزا اور پاسپورٹ' ہر صورت میں ہونا چاہیے ۔ لیکن بعد میں اس میں نرمی کر دی گئی اور ان ڈرائیوروں کو بغیر پاسپورٹ کے ہی پاکستان داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی-

لیکن آج صبح پاکستانی حکام نے حکم جاری کر دیا کہ کوئی بھی افغانستان سے مال لے کر آنے والا ڈرائیور بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتا ۔ پاکستانی حکام کی اس کاروائی کے جواب میں افغان حکومت نے بھی پاکستان سے مال لے کر افغانستان جانے والی گاڑیوں کو بھی بارڈر پار کرنے سے منع کر دیا ۔ جس سے طورخم بارڈر کے دونوں اطراف مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ دونوں حکومتوں کے ان اقدام سے بارڈر پر کھڑی گاڑیوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+