خود سے جھوٹ بولنا بند کریں، اسرائیلی وزیر نے نیتن یاہو کو آئینہ دکھا دیا
- 15, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: صیہونی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو صاف صاف آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا چاہیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر آئزن کوٹ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی شہریوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی۔
تبصرے