مالدیپ کے صدر نے بھارت کو ڈیڈ لائن دے دی

مالدیپ صدر

نیوزٹوڈے:    ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہو گیا  ہے اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہندوستان کو مالدیپ سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے کہا ہے کہ بھارت 15 مارچ تک اپنی فوجیں واپس بلا لے۔مالدیپ کے صدر کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صدر محمد معیزو کی پالیسی کے تحت بھارتی فوجی مالدیپ میں نہیں رہ سکتے۔

تین ماہ قبل مالدیپ کے صدر نے الیکشن میں ’’انڈیا آؤٹ‘‘ کا نعرہ بلند کیا تھا اور مالدیپ سے ہندوستانی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔ ہندوستان کے بجائے مالدیپ کے صدر نے روایت سے ہٹ کر اپنے پہلے دورے کے لیے چین اور ترکی کا انتخاب کیا تھا۔ مالدیپ میں 1988 کے بعد سے تقریباً 100 ہندوستانی فوجیوں کو پرواز، تربیت اور دیگر فوجی مقاصد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+