شہریوں سے گھروں میں ڈرون تیار کرنے کا مطالبہ
- 15, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: امریکی فوجی امداد کے خاتمے کے بعد یوکرین نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں میں ڈرون تیار کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوجی امداد ختم ہونے کے بعد روس سے ٹکرانے کے لیے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی فوجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈرون گھر پر تیار کریں۔
یوکرین کے نائب وزیر اعظم اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وزیر میخائل فیدوروف نے کہا کہ شہری ڈرون بنانے کے لیے آن لائن کورس کر کے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ملکی فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گھر بیٹھے ڈرون بنانا شروع کر سکتے ہیں۔ یوکرینی وزیر نے کہا کہ فروری 2022 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد کیف حکومت نے ڈرون بنانے والوں کو درپیش پہت سے قانونی رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے تاہم فرنٹ لائن سے دور کوئی بھی شخص یوکرین کی یو اے وی کے ہتھیاروں کو بڑھانے میں بھی مدد کر سکتا ہے۔
تبصرے