مکہ مکرمہ سردیوں میں بھی گرم کیوں رہتا ہے؟ جانیے خوبصورت علمیہ

مکہ مکرمہ کے گرم رہنے کی وجہ

نیوزٹوڈے:   محکمہ موسمیات نے سردیوں میں بھی مکہ مکرمہ کے گرم رہنے کی وجہ بتادی، ان کا کہنا ہے کہ حجاز کے پہاڑ سرد ہواؤں کو مکہ پہنچنے سے روکتے ہیں۔ سعودی عرب کی القاسم یونیورسٹی کے ماحولیات کے سابق پروفیسر اور سعودی ویدر اینڈ کلائمیٹ سوسائٹی کے نائب صدر عبداللہ الصمند نے سردیوں میں مکہ مکرمہ کے علاقے کی گرمی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑی وجہ  کئی جغرافیائی اور موسمی عوامل ہیں۔

 انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا ایکس کی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ مکہ کی گرمی اور شدید سردی  میں کمی کا ایک اہم سبب حجاز کے پہاڑوں کی موجودگی ہے ، جو شمال اور مرکز سے آنے والی سرد ہواؤں کو مکہ تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+