مرنے سے پہلے اسپتال کے بیڈ سے اسائنمنٹ کے نمبر دیتے ٹیچر کی تصویر وائرل

استاد کی ایمانداری

نیوزٹوڈے:   سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں استاد کی ایمانداری اور لگن صاف نظر آرہی ہے۔ سینڈرا وینیگاس نامی خاتون نے ہسپتال میں اپنے والد کی یہ تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاکہ لوگوں کو دکھایا جا سکے کہ ایک استاد کیا قربانیاں دیتا ہے اور وہ اپنے پیشے کے لیے کتنا وقف ہے۔ بیماری کی شدید حالت میں استاد نے ایمرجنسی روم میں بیٹھ کر اپنے طلباء کو اسائنمنٹ نمبرز دیئے۔

اگلے روز جب ان کا انتقال ہوا تو ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ اساتذہ اپنی نجی زندگی سے وقت نکالتے ہیں لیکن کوئی ان کی تعریف نہیں کرتا۔ اس کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ان کی موت پر تعزیت بھی کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+