تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو چکا

تیسری عالمی جنگ

نیوز ٹوڈے :   اس وقت ایک جنگ غزہ کی سر زمین پر لڑی جا رہی ہے ـ اسرائیلی فوج اور حماس کی فوج ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ـ اسی دوران (بحیرہ احمر) میں اس سے کئی گنا خطرناک جنگ کا مورچہ کھل چکا  ہے ۔ حوثیوں کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے آپریشن سے بحیرہ احمر خو ن کے سمندر میں بدل سکتا ہے ـ امریکہ اور برطانیہ کے لگاتار حملوں کے جواب میں حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں امریکہ کی فوجی کشتی یو ایس ایس لبون پر اینٹی شپ کروز میزائلوں سے حملہ کر دیا ـ بحیرہ احمر میں حوثیوں کا یہ بہت بڑا حملہ ہے ـ

مشرقی علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکہ نے بمبرز سے کئی بم برسا دیے ، اور حوثی گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے ، حالانکہ امریکہ نے ان حملوں کو تسلیم نہیں کیا لیکن یمن کی طرف سے جاری کی گئی وڈیوز میں صاف طور پر امریکہ کے جنگی جہاز دیکھے جا سکتے ہیں ـ اس وقت یمن سے لے کر لبنان تک ہر طرف بھیانک جنگ جاری ہے ـ جنوبی لبنان پر آج اسرائیلی فوج نے کئی فضائی حملے کیے ہیں ـ حزب اللٰہ کے رہنما حسن نصر اللٰہ کا کہنا ہے ، کہ بحیرہ احمر میں امریکی کاروائیوں نے تمام جہازوں کی آمدو رفت کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، اور ان امریکی کاروائیوں کی وجہ سے بحیرہ احمر میدان جنگ بن چکا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+