"بھارتی فوج 15 مارچ تک ملک چھوڑ دے "محمد معیزو

محمد معیزو

نیوز ٹوڈے :    مالدیپ کےنۓ صدر (محمد معیزو) کے اقتدار سنبھالتے ہی بھارت اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہونے لگے ہیں ـ تین ماہ قبل مالدیپ میں الیکشن کے دوران ہی محمد معیزو نے "انڈیا آؤٹ" کا نعرہ لگا دیا تھا ، اور اس وقت ہی محمد معیزو نے بھارتی حکومت سے مالدیپ میں تعینات بھارتی فوجی دستے کی واپسی کا مطالبہ بھی کر دیا تھا ـ لیکن بھارتی حکومت نے اب تک مالدیپ کے مطالبے پر عمل نہیں کیا ـ دراصل  1988 سے بھارتی فوجیوں کا ایک دستہ غیر جنگی امور اور سری لنکا سے حملے کے خطرے سے بچاؤ کیلیے بھارتی حکومت نے مالدیپ میں تعینات کیا تھا ، جو اب بھی موجود ہے ـ

لیکن اب معیزو نے بھارتی حکومت کو 15 مارچ تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے ، کہ وہ جلد از جلد اپنی فوج کو مالدیپ سے نکال لے ـ مالدیپ اور بھارت دو پڑوسی ملک ہیں اور ان کے آپس میں تعلقات بھی خوشگوار رہ چکے ہیں ـ لیکن مالدیپ کے نۓ صدر محمد معیزو نے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے بھارت کی بجاۓ 'ترکیہ اور چین' کا دورہ کر کے (نریندر مودی) کو ناراض کر دیا ، اور اب یہ ناراضگی دھمکیوں کی صورت اختیار کر چکی ہے ـ بھارتی وزیر خارجہ نے مالدیپ کی دھمکیوں کا کوئی رد عمل نہیں دیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+