"ہمیں اب اپنی ہار کو تسلیم کرنا ہوگا "ایزن کوٹ
- 16, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے ایک سینئر وزیر "ایزن کوٹ" نے کابینہ اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین سے کہا کہ بس بہت ہو گیا ، ہمیں اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہو گا ـ کیونکہ وقت بہت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے - اور ہر گزرتا دن اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے ـ ہمیں اب لوگوں سے سچ بولنا ہوگا ، ہماری حکومت لوگوں سے سچ چھپا رہی ہے ، اور جنگ میں ہمارا جو نقصان ہو رہا ہے ہمیں اس کو تسلیم کرنا ہو گا ـ ہمیں اب حماس سے کوئی سمجھوتا کرنا ہوگا ، تاکہ یرغمالیوں کو رہا کروایا جا سکے-
ایزن کوٹ کا ایک بیٹا اور بھتیجا بھی غزہ میں حماس کے حملوں میں جہنم واصل ہو چکے ہیں - ایزن کوٹ غزہ میں ہونے والے ان نقصانات پر بھڑک اٹھے ، انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوۓ دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ، کہ بس اب اپنے آپ سے اور لوگوں سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا - اسرائیلی وزراء کی جنگی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کے مشورے کو نیتن یاہو نے ٹھکرا دیا ، اور ایک مرتبہ پھر اس معاملے کا واحد حل جنگی آپریشن قرار دیا -
تبصرے