سترہ سال بعد سبی ہرنائی ریلوے ٹریک بحال ہو گیا

ہرنائی ریلوے ٹریک

نیوز ٹوڈے :     پاک فوج اور ایف سی کی کوششوں سے 17 سال سے بند 'سبی ہرنائی ریلوے ٹریک' بحال کر دیا گیا ۔ 17 سال قبل 2006 میں دہشتگردوں کی کاروائیوں کی وجہ سے یہ ریلوے ٹریک بند کر دیا گیا تھا ـ 2006میں دہشتگردوں نے اس ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا تھا ۔ ٹریک کی تباہی نے علاقے کی معیشت پر بہت منفی اثرات ڈالے ہیں ـ طویل عرصے کے بعد یہ ٹریک کھلنے پر بلوچستان کے لوگ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں ـ ٹریک کھلنے سے  شہریوں کی سفری مشکلات حل ہو گئیں ـ اس ٹریک کے بند ہونے سے علاقے کے شہریوں کو سماجی اور معاشی مشکلات کا سامنا تھا ۔ ہرنائی کے لوگوں کو سبی پہنچنے کیلیے 6 اضلاع سے گزرنا پڑتا تھا ـ

جس سے وقت بھی بہت زیادہ لگتا تھا ، اور وہاں کے لوگوں کو سفر بھی مہنگا پڑتا تھا ـ ٹریک کے بند ہونے سے بلوچستان کے علاقے سے نکلنے والے اعلٰی کوالٹی کے کوئلے اور زرعی اجناس کی ملک کے دوسرے علاقوں میں سپلائی کیلیے بھی کافی مشکلات در پیش تھیں - پاک فوج اور ایف سی نے 17 سال کے عرصے میں اس علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے اور امن بحال کرنے کیلیے بھر پور کوششیں کی ہیں - اور علاقے میں امن بحال ہونے سے آمدو رفت کا سلسلہ بھی بحال ہو گیا - جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلیے اہم قدم ہےـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+