برطانیہ کے فراڈیوں نے فراڈ کا اپنایا نیا انداز
- 16, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : جیسے جیسے دنیا ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ، فراڈیوں اور چور ڈکیتوں نے بھی نۓ نۓ انداز اپنانے شروع کر دیے ہیں ۔ برطانیہ میں فراڈیوں نے بھی فراڈ سے رقم ہتھیانے کے نۓ طریقے اپنا لیے ہیں ـ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لوگوں سے رقم نکلوانے کیلیے فراڈیے آۓ دن نۓ انداز اپنا رہے ہیں ۔ کہیں پر پیار و محبت کا فراڈ کیا جا رہا ہے تو کہیں پر لاٹری انعامات جیتنے کا بتا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ، لیکن اب فراڈیوں نے ایسے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جن کے مال مویشی گم ہوۓ ہوتے ہیں اور وہ لوگ اپنے جانوروں کی تلاش کیلیے سوشل میڈیا پر اشتہارات دیتے ہیں ۔
برطانیہ میں ان فراڈیوں نے جانوروں کے مالکان کو فون کر کے ان کے مال مویشی کی واپسی کیلیے ان سے تاوان مانگنا شروع کر دیا ہے ، اگر مالکان تاوان دینے میں ہچکچاہٹ دکھائیں تو انہیں دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کے جانور کو مار دیا جاۓ گا ۔ مانچسٹر کے ایک آدمی جو کہ اس واقعہ کا شکار ہو چکا ہے نے بتایا کہ اس کو اپنے کتے کی واپسی کیلیے دو ہزارپونڈ دینے کیلیے کہا گیا اور یہ دھمکی دی گئ کہ اگر اس نے مطلوبہ پیسے ادا نہ کیے تو اس کا کتا اسے کبھی نہیں ملے گا ۔ برطانیہ پولیس ایسی وارداتوں میں ملوث 200 سے زیادہ افراد کے خلاف کاروائی کر چکی ہے ۔
تبصرے