ایران نے امریکا کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر خبردار کردیا

جنگی جرائم کی حمایت

نیوزٹوڈے:   ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی حمایت کرکے اپنی سلامتی اور قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچائے۔ ایرانی وزیر نے کہا کہ امریکہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی حمایت کرتے ہوئے کسی سے صبر و تحمل کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی قوتیں جنگ بندی کا حل تلاش کریں۔ اگر امریکا نے اسرائیل کی حمایت بند نہ کی تو بحیرہ احمر میں اسرائیلی تجارتی جہازوں پر حملے نہیں رکیں گے۔

ایرانی وزیر نے مزید بیان جاری کیا کہ جب تک فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہے گی، وہ نہ صرف امریکی اور اسرائیلی جہازوں کو بلکہ اسرائیل جانے والے تمام جہازوں کو نشانہ بنائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+