غزہ: اسرائیلی حملے میں زخمی 24 سالہ کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی
- 16, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں زخمی ہونے والی 24 سالہ کراٹے چیمپئن نغم ابو سمرہ چل بسیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نغم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہو گئی تھی جس میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہو گئی تھی اور اس کے بعد وہ کومے میں چلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے کے بعد خاتون کراٹے چیمپئن کو مصر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس کی بہن بھی اسرائیلی حملے میں ماری گئی تھی۔
تبصرے