سٹور سے چوری کا الزام، نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ مستعفی
- 16, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: نیوزی لینڈ کی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ گلریز قہرمان نے اپنے خلاف چوری کے متعدد الزامات کے بعد پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پارلیمنٹ ممبر کو آکلینڈ اور ویلنگٹن میں دو برانڈڈ کپڑوں کی دکانوں سے سامان چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
رکن پارلیمنٹ پر الزامات لگنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں گلریز قہرمان نے کہا کہ ، "میرے کام سے متعلق تناؤ مجھے ذہنی طور پر متاثر کر رہا ہے ، اور یہ الزام اخلاق کے بالکل منافی ہے ، میں اپنی حرکت پر معافی نہیں مانگ رہی ، لیکن ان کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے منتخب کردہ نمائدہ پر اعتماد رکھنا چاہیے، لیکن مجھ سے نہیں ہو پایا اس لیے میں شرمندہ ہوں۔
رکن پارلیمنٹ نے اپنی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے اور کہا کہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے امید ہے جلد ہی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
تبصرے