علاقائی کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق اور شام پر حملہ
- 17, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: ایران نے رات کے تین بجے کے قریب عراق ، شام اور افغانستان کو دہلا دیا - ایران نے چند روز قبل اپنے ملک پر ہونے والے دو بڑے حملوں کا ایسا بدلہ لیا ہے کہ دنیا چونک کر رہ گئی ہے - بہت مشہور کہاوت ہے کہ "دیر آۓ درست آۓ" - ایران نے پہلے حملے میں عراق میں امریکی ٹھکانوں اور کردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے - ایران نے خود یہ خبر دی ہے کہ ایران نے عراق میں موساد کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہے - ایران نے میزائلوں کی بارش کر دی ۔ حالانکہ امریکہ کے دفاعی سسٹم عراق اور شام میں ایران کی میزائلوں کو پکڑ رہے تھے-
لیکن پھر بھی امریکی ٹھکانوں کو بہت بھاری نقصان پہنچا ۔ امریکہ ایران کے حملوں میں ہونے والے نقصان کو چھپا رہا ہے - لیکن ایران نے اپنے حملوں کی کئی وڈیوز بھی جاری کر دی ہیں ـ ایران نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ ان حملوں میں عراق کے (اربل) علاقے میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو درجنوں میزائلوں سے تباہ کر دیا ـ ایران نے ان حملوں میں "فتح 110 بلیسٹک میزائل" اور خطرناک ڈرونز استعمال کیے ہیں ـ اس کے علاوہ کئی کم دوری تک مار کرنے والی میزائلوں سے ، اور بارہ سو کلو میٹر تک مار کرنے والی میزائلوں سے حملے کیے -
تبصرے