ایران کو ہے انتظار جنگ میں امریکہ کی پہل کا

جنگ میں امریکہ کی پہل

نیوز ٹوڈے:   نیو یارک کے ایک اخبار "سیما فور" نے اپنے سب سے پہلے صفحے پر یہ بریکنگ نیوز چھاپی ہے ، کہ ایران نے اپنے کمانڈوز یمن میں تعینات کر دیے ہیں ـ یمن میں ایران کے اہم فوجی کمانڈوز اور ایڈوائزر کی تعیناتی سے یہ بات صاف ظاہر ہے ، کہ ایران کھل کر یمن کی مدد کیلیے میدان میں آ گیا ہے ـ ایران اس سے پہلے بھی یمن کے حوثیوں کو مدد اور ہتھیار پہنچا رہا تھا ـ لیکن اب اس نے اپنی فوج بھی بھیج دی ہے ـ ایران کے اس اقدام پر 'امریکہ کے سینیٹر' نے 'بائیڈن' سے کہا ، کہ ایران کو یہ سمجھاؤ کہ مشرق وسطٰی میں دہشت گردی پھیلانا بند کر دے ، ورنہ ہم اس کے پیچھے آئیں گے ـ

امریکی سینیٹر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ، کہ میں نے حکومت سے کہا ہے ، کہ ایران کو سبق سکھانے کیلیےاس کی تین چار آئل کمپنیوں پر حملہ کر دینا چاہیے ـ ایران امریکہ کی ان دھمکیوں سے دبنے کی بجاۓ اس انتظار میں ہے ، کہ امریکہ اس پر حملے میں پہل کرے ، تاکہ اسرائیل کے ساتھ اسے بھی سبق سکھایا جا سکے ـ اس وقت ایران اور ایشیا کے تمام ملک اسرائیل سے زیادہ اس کے حمایتی امریکہ سے جلے بھنے بیٹھے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+