حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں برطانیہ اور امریکہ کو ناکوں چنے چبوا دیے

حوثی لڑاکے

نیوز ٹوڈے :    اس وقت ایک چھوٹے اور غریب ملک (یمن کے ایک معمولی گروہ) نے 'امریکہ اور برطانیہ' کو مشکل میں ڈال رکھا ہے ـ اور ان ملکوں کی حوثیوں کے خلاف جنگ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کر رہی ہے ـ حوثی لڑاکے اس جنگ میں جدید ہتھیار ، ڈرونز اور میزائلیں استعمال کر رہے ہیں ۔ امریکہ اور برطانیہ اس کشمکش میں ہیں ، کہ 'حوثی بحیرہ احمر' میں ان کے خلاف کونسے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ، اور ان کے پاس یہ ہتھیار کہاں سے آۓ ہیں ؟

حوثی لڑاکوں نے بحیرہ احمر میں کروز میزائلوں ، بلیسٹک میزائلوں اور بغیر عملے کے بحری جہازوں سے ، اور جدید ہیلی کاپٹروں سے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور دوسرے اسرائیل دوست ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے ـ "واشنگٹن انسٹیٹیوٹ" کے مطابق حوثی لڑاکے جو ہتھیار استعمال کر رہے ہیں ، ان کو روکنا اور ناکام بنانا بہت مشکل ہے ـ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ کی طرف سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے ، کہ حوثی لڑاکوں کے پاس ایران اور روس کے جدید ہتھیار موجود ہیں ، جس کا توڑ حاصل کرنا امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل کیلیے ناممکن ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+