اسرائیلی فوج نے اپنے ایک اور دستے کو غزہ سے واپس بلا لیا

اسرائیلی فوج

نیوز ٹوڈے:    "دی ٹائمز آف اسرائیل " ایک اسرائیلی اخبار ہے ـ جس نے یہ خبر دی ہے کہ غزہ میں حماس اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی چار ڈویژنز جنگ لڑ رہی تھیں ـ اب اسرائیلی حکومت نے ان چاروں دستوں میں سے ایک دستے کو غزہ سے واپس بلا لیا ہے ـ اسرائیلی اخبار نے یہ خبر بھی دی ہے ، کہ غزہ سے انخلاء کا مقصد فوج کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلیے اسے مختصر وقفہ دینا ہے ، تاکہ وہ دوبارہ جنگ لڑنے کیلیے بہتر تیاری کر سکیں ـ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج یہ فیصلہ کرے گی ، کہ اس فوج کو دوبارہ کہاں تعینات کرنا ہے ، کرنا بھی ہے یا نہیں ـ

ایک ماہ قبل دسمبر میں اسرائیلی فوج نے غزہ سے (گولانی بریگیڈ) کو بھی واپس بلا لیا تھا ـ غزہ سے فوج کو واپس بلانے کی سب سے اہم وجہ ، اسرائیل پر عالمی سطح پر دباؤ ہے ـ امریکی صدر بائیڈن ، جرمنی اور فرانس بھی جنگ ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں ـ اسرائیل کے وزیر دفاع نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی غزہ پر ہم نے خطرناک حملے کرنا بند کر دیے ہیں ، اور بہت جلد شمالی غزہ سے بھی اپنی فوج واپس بلا لیں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+