جنوبی افریقہ نے امریکہ اور برطانیہ کے چھکےچھڑا دیے

جنوبی افریقہ

نیوز ٹوڈے :    اسرائیل کے خلاف (جنوبی افریقہ) کے اٹھاۓ گۓ بڑے قدم سے اسرائیل عالمی عدالت انصاف میں بری طرح پھنس چکا ہے ـ اور اب جنوبی افریقہ نے اپنے پچاس وکیل 'امریکہ اور برطانیہ' کو عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنے کیلیے تیار کر لیے ہیں ـ جنوبی افریقہ کے ان وکلاء نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ـ یہ وکیل امریکہ اور برطانیہ کے خلاف ثبوت اکٹھے کر رہے ہیں ۔ کہ اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور دہشتگردانہ کاروائیوں میں امریکہ اور برطانیہ نے اسرائیل کا مکمل ساتھ دیا ہے ـاور اب بھی ساتھ دے رہے ہیں ـ

جنوبی افریقہ کی ان تیاریوں سے امریکہ اور برطانیہ کے پسینے چھوٹنے لگے ہیں ۔ برطانیہ کے وزیر اعظم (رشی سونک) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ، کہ حوثی کے بحیرہ احمر میں حملوں کے بعد حالات بہت خراب ہو گۓ ہیں ـ ان حملوں سے پوری دنیا کو فرق پڑا ہے ـ ہم حوثیوں کے حملے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اسرائیل کی مدد کیلیے (قطر) بھی عملی طور پر میدان میں آ گیا ہے ـ امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے بعد قطر نے 'بحیرہ احمر' میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے ـ قطر جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ 'ایل ایل جی' سپلائی کرتا ہے ـ قطر نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کیلیے گیس کی سپلائی بند کر دی ہے ـ اگر قطر اپنے فیصلے پر ڈٹا رہا تو بہت جلد پوری دنیا کو گیس کی سپلائی بند ہو جاۓ گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+