سعودیہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اہم شرط رکھ دی
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اگر حل ہو جائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعوسی وزیر خٓرجہ سے سوال ہوا کہ کیا مسئلہ فلسطین حل ہونے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے؟ اس پر سعودی وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ" یقیناٌ۔ مزید انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سب سے اول ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے اور بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے ، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا جب تک غزہ کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا ، تنازعات بڑھتےجائیں گے۔ ابھی بھی ٖغزہ کے علاقوں میں بمباری جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 285 ہو گئی ہے۔
تبصرے