متحدہ عرب امارات اور ازبکستان کے درمیان ویزا فری انٹری معاہدے پر دستخط

پاسپورٹ ویزا فری

نیوزٹوڈے:    مسافروں کے لیے ایک مثبت پیش رفت میں، ازبکستان کے شہریوں کو 30 دن تک کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا کے بغیر داخلے سے لطف اندوز ہونے کی آزادی دی گئی ہے۔سفری رعایت کا آغاز 16 فروری سے ہوگا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں ازبکستان کے سفیر عبدالعزیز اکولوف اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر خارجہ خالد عبداللہ بیلہول نے دونوں حکومتوں کے درمیان ایک پروٹوکول پر دستخط کرکے اس معاہدے کو عملی بنایا۔

معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ازبکستان میں داخلے کے لیے  ویزے کی شرط سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ویزا فری معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور دوطرفہ تعلقات میں اضافہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ ویزا فری رسائی کے حوالے سے پہلے ہی کافی مضبوط ہے۔ تازہ ترین ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2024 کے مطابق، متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 2014 میں 55 ویں رینک سے 183 مقامات تک رسائی کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+