سعودیہ میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

رمضان المبارک

نیوزٹوڈے:   دنیا بھر میں مسلمان جلد ہی رمضان کے مقدس ماہ کے لیے تیاریاں شروع کر دیں گے کیونکہ اس کے آغاز میں صرف دو ماہ  ہی رہ گئے ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فلکی حساب سے سعودیہ میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہو گا اور اس سال رمضان 26 برس کے بعد سردیوں میں آرہا ہے۔ مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے، اس سال روزے کا دورانیہ 12 اور 17 گھنٹے سے زیادہ کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عیدالفطر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہو گا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئے گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+