بھارت میں پھر ایک مسجد اور مدرسے کو شہید کردیا گیا

بھارتی ریاست

نیوزٹوڈے:   بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی ہندوتوا حکومت نے اپنی اسلام دشمن کاروائی میں مسجدِ طاہرہ اور گلشنِ احمد رضا مدرسے کو شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق ممبئی کی گھاٹ کوپر اندھیری گلی میں پولیس اور بلدیاتی حکام نے سخت سیکیورٹی حصار میں ایک مسجد اور ایک مدرسے کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں مسمار کر دیا۔ مسجدِ طاہرہ اور گلشنِ احمد رضا مدرسے تیس سال سے اسی علاقے میں قائم ہیں-

تاہم اچانک ممبئی انتظامیہ نے نوٹس بھیجا کہ یہ دونوں مقامات سڑک کے توسیع کے منصوبے کے درمیان آرہے ہیں اس لیے مسمار کرنا ہو گا۔ تاہم ممبئی میٹروپالیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مسجد کمیٹی کے قانونی موقف اور علاقہ مکینوں کی گزارشات کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے مسجد اور مدرسے کو شہید کر دیا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+