برطانیہ نے کن اسلامی ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت دیدی؟
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بعض ممالک کے شہری اب صرف 10 برطانوی پاؤنڈز کی انتہائی معمولی قیمت پر برطانیہ کا سفری ویزا کر سکتے ہیں اور اس پر 22 فروری کو مکمل طور پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کئے گئے حالیہ فیصلے میں عرب خلیجی ممالک سے برطانیہ جانے والے شہریوں کے سفر میں سہولت فراہم کی شرط رکھی گئی ہے ، کیونکہ موجودہ الیکرانک ویزا کو صرف 12.5 ڈالر میں الیکٹرانک فارم سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔
ای وزٹ پرمٹ سسٹم کا استعمال قطر کے شہری سب سے پہلے کریں گے جس کے بعد فروری 2024 میں دیگر GCC ممالک اور اردن کے شہری آئیں گے۔ 2024 کے دوران اس نظام کو دنیا کے دیگر ممالک تک پھیلا دیا جائے گا۔ 790,000 سے زائد افراد نے خلیجی ممالک سے برطانیہ کا دورہ کیا ، جس پر دو بلین پاؤنڈز خرچ ہوئے۔ برطانیہ کے لیے یہ آبادی انتہائی اہم ہیں۔
تبصرے