غزہ میں اسرائیلی بربریت پر چین نے اہم مطالبہ کر دیا

عالمی کانفرنس کا مطالبہ

نیوزٹوڈے:   غزہ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چین نے عالمی کانفرنس کا مطالبہ کر دیا۔ انٹرنیشنل اخبار کے مطابق غزہ جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے ایسے میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یہ نے فلسطین امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے جس میں دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹائم ٹیبل طے کیا جائے ۔ 

اتوار کو قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ شکری کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ یہ نے کہا کہ اس جنگ سے مشرق وسطی کو لاحق خدشات جائز ہیں، عالمی برادری کو انہیں غور سے سننا چاہیے۔ چین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں تنازعہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ بن رہا ہے، غزہ کا حل فوجی طاقت سے نہیں نکلے گا۔ غزہ میں امریکہ اسرائیل کی حمایت کر کے امن نہیں چاہتا ، امریکہ اور برطانیہ کو یمن کیخلاف بھی جنگ روکنی چاہیے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+