یمن کے خلاف آپریشن میں امریکہ کو شدید ناکامی کا سامنا
- 18, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : ایک معروف برطانوی اخبار "دی گارڈین " میں ایک تجزیہ نگار نے لکھا ہے کہ ، امریکہ نے یمن کے حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن تو کیا ہے ـ لیکن امریکہ یمن کی طاقت کو کم نہ کر سکا ، اور حقیقت یہ ہے کہ مشرق وسطٰی اب امریکہ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ـ اور حوثیوں کے مقابلے میں امریکہ کی تمام کاروائیاں غیر مؤثر ثابت ہوئی ہیں ـ مشرق وسطٰی میں امریکہ کی ان ناکام کاروائیوں کو مغرب کی 'کمزور پالیسیوں کا منطقی نتیجہ' قرار دینا چاہیے -
بحیرہ احمر میں یمنی حوثی امریکہ اور برطانیہ کی کاروائیوں کا بھر پور جواب دے رہے ہیں ـ حوثیوں نے "سوئز نہر" کے قریب امریکی جہاز (یو ایس ایس لابون) کو (حدید میزائل) سے نشانہ بنایا ہے ـ اس حملے کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان "جان کربی" نے ایران کو دھمکی دیتے ہوے کہا ہے کہ ، ہمیں یمن سے جنگ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ـ لیکن یمن کو روکنا ہوگا -
تبصرے