حماس کی 7 سو 40 کلو میٹر لمبی سرنگوں نے توڑے اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے خواب

لمبی سرنگیں

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر حملوں سے پہلے اسرائیل نے سوچا تھا ، کہ وہ چند روز میں فلسطین پر قبضہ کر لے گا ، اور اس کواسرائیل میں شامل بھی کر لے گا ـ لیکن اسرائیل کے ہوش اس وقت اڑ گۓ جب اس کو اس جنگ میں اس کی سوچ سے 100 گنا زیادہ مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہو پائی ـ اسرائیل نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ غزہ میں حماس نے اتنی لمبی لمبی سرنگیں بنا رکھی ہیں ـ اسرائیلی فوج کا اندازہ تھا کہ ان سرنگوں کی زیادہ سے زیادہ لمبائی 40 کلو میٹر تک ہو گی -

لیکن جب انہیں پتا چلا کہ غزہ میں 7 سو 40 کلو میٹر لمبی سرنگیں بنی ہوئی ہیں ، اور ساڑھے تین مہینوں میں اسرائیلی فوج اپنی پوری طاقت جھونکنے کے باوجود حماس کی تمام سرنگوں کو تباہ نہ کر سکی ۔ اسرائیل اپنی ہر ہار کا بدلہ معصوم فلسطینیوں سے لیتا ہے ـ غزہ میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار 3 سو تک ہو چکی ہے ـ اور تقریباً 65 ہزار فلسطینی زخمی ہیں ـ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+