بھارتی وزیر خارجہ"ایس جے شنکر" بوکھلاہٹ میں ایران جا پہنچے
- 18, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : بھارت اس وقت دو اطراف سے مشکلات میں گھر چکا ہے ـ ایک طرف (مالدیپ) ہے ، جس کے آج کل بھارت کے ساتھ تعلقات بہت نا خوشگوار ہو چکے ہیں - اور مالدیپ نے بھارت کو لات مارتے ہوۓ چین کے ساتھ رشتے بحال کر لیے ہیں - دوسری طرف (ایران) ہے جو 2023 میں چین کے بہت قریب آ چکا ہے ـ 2023 میں پابندیوں کے باوجود ایران نے چین کو سب سے زیادہ تیل بیچا ہے- تیل اور گیس کے لین دین سے دونوں ملکوں کے درمیا ن تعلقات بھی بہت مضبوط ہوۓ ہیں- جو کہ بھارت کیلیے پریشان کن ہے ـ کیونکہ ایشیا میں چین بھارت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے ـ انہی خطرات کو بھانپتے ہوۓ بھارتی وزیرخارجہ ایران جا پہنچے-
بحیرہ احمر میں یمن نے کئی ملکوں کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر رکھا ہے - اسی دوران بحر ہند میں بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ـ اس وقت دعویٰ کیا جا رہا تھا ، کہ بھارت کے ساحل کے قریب بحری جہازوں پر حملہ یمن نے نہیں بلکہ ایران نے کیا ہے - انہی بگڑتے رشتوں کو سدھارنے کیلیے اور ایران کی سفارش پر بحیرہ احمر میں اپنے جہازوں کو یمن کے حملوں سے محفوظ بنانے کیلیے ایس جے شنکر ایران پہنچ گۓ -
تبصرے