اسرائیل کا مال برادر جہاز ہماری بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو سکتا ملائیشیا کے وزیر اعظم کی دو ٹوک دھمکی
- 18, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : بحیرہ احمر میں شروع ہونے والی جنگ پورے مشرق وسطٰی میں پھیلتی جا رہی ہے ـ یمن کی بحیرہ احمر میں فلسطین دشمن ملکوں کے خلاف کاروائیوں کے بعد اب (ملائیشیا) بھی اسرائیلی بربریت کے خلاف میدان میں آ گیا ہے ـ ملائیشیا کے وزیر اعظم "انور ابراہیم" نے بھی یہ اعلان کر دیا ہے ، کہ اسرائیل کا کوئی بھی مال بردار جہاز ہماری بندر گاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو سکتا ۔ اس کی وجہ اسرائیل کے غزہ میں بڑھتے ہوۓ جنگی جرائم ہیں ـ انور ابراہیم نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کا قتل عام اور ان پر تشدد کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ـ
دوسری طرف ان تمام پابندیوں اور بائیکاٹ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم اور بربریت جاری ہے ـ اسرائیل کے ان اقدام کے خلاف فرانسیسی صدر (ایمانیول میکرون) نے کہا ، کہ دہشتگردی کے خلاف کاروائی کا مطلب کسی علاقے کو مسمار کرنا نہیں ـ جیسا کہ اسرائیل غزہ میں کر رہا ہے ، اور نہ ہی اس کا مطلب فلسطینیوں پر اندھا دھند حملے کرنا ہے - جرمن اور برطانوی وزراۓ خارجہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ـ کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے ۔ دونوں وزراء نے کہا ، کہ ہم چند روز کی جنگ بندی کے خواہاں نہیں ہیں بلکہ اس معاملے کا مستقل حل ہونا چاہیے ـ
تبصرے