پاکستان کا ایران کو منہ توڑ جواب، جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائلوں کا وار
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بلوچستان پر حملے کے جواب میں پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائلوں سے جواب دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کے فضائی حملے کے جواب میں پاکستان نے ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کی سالمیت اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتا ہے اورآج کی کاروائی کا مقصد پاکستان کی سلامتی اور مفاد کا حصول ہے اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا-
تبصرے