روس اور ایران میں اہم معاہدے کا امکان، امریکا اور اسرائیل کو خطرہ
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ایران کے ساتھ ایک بین الریاستی معاہدہ کرے گا جس پر اتفاق رائے ہونے کے مراحل میں ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی بہت جلد ملاقات کرنے والے ہیں۔
یہ نیا منصوبہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق روس کے ساتھ فوجی تعاون میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ایران نے نومبر 2023 میں کہا تھا کہ وہ روس سے جنگی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور تربیتی طیاروں کی خریداری کے لیے اہم معائدے کر رہا ہے۔
تبصرے