غزہ میں جنگ 2025 تک جاری رہ سکتی ہے؛ نیتن یاہو
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: اسرائیل کے وزیراعظم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اگلے سال یعنی 2025 تک جاری رہ سکتی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ جنگ حماس کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کا خاتمہ آئندہ برس تک حاصل کیا جا سکے گا اور تب تک جنگ جاری رہے گی۔ تاہم اسرائیل نے یہ بھی زور دے کر کہا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کر رہا ہے اور غزہ پر اس کے حملوں سے یرغمالیوں کو لاحق خطرات کا ادراک ہے۔
مسلح افواج کے مرکزی ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے کہا ہے کہ "فوجی آپریشن میں وقت لگتا ہے۔ یہ ہمیں درست ہونے کا پابند بناتا ہے، اور ہم اسے خطرات اور میدان میں موجود یرغمالیوں کے مطابق ڈھال رہے ہیں۔"
حماس نے 7 اکتوبر کو سرحد پار قتل و غارت گری کے دوران اغوا کیے گئے 240 افراد میں سے تقریباً نصف کو نومبر میں جنگ بندی کے تحت رہا کر دیا گیاتھا۔ مزید یہ کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ 132 میں سے 25 افراد جو ابھی تک قید میں ہیں مر چکے ہیں۔
تبصرے