شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کی روس کے وزیر خارجہ سے ماسکو میں ملاقات ، کئ اہم فیصلے ہوۓ
- 19, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : روس کے وزیر خارجہ (سرگئی لاوروف) نے 'ماسکو' میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ (کوۓ سون ـ ہوئی) سے ملاقات کی ہے ـ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے دورہ ماسکو کے دوران سرگئی لاوروف نے ان سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا ، کہ ہم کوریا سمیت تمام شمال مشرقی ایشیا کے مسائل کے منصفانہ حل کے خواہاں ہیں ـ لارووف نے امریکہ کی امن دشمن پالیسیوں اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوۓ کہا ، کہ امریکہ اور اس کے دوست ملک خطے میں خطرناک سیاست کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ـ
اور ان کی کوشش ہے کہ علاقے میں نیٹو کے انفراسٹرکچر کو تقویت ملے ـ لاوروف نے کہا ، کہ یوکرین جنگ میں شمالی کوریا روس کے ساتھ کھڑا ہے ـ اور ہم بین الاقوامی سطح پر شمالی کوریا کی حمایت کرتے ہیں ـ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ، کہ کم جانگ اون اور ولادیمیر پیوٹن کی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ ملا ہے ، اور آنے والے دنوں میں ان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ـ
تبصرے