امریکہ نے ڈالا حوثی ملیشیا کو ایک مرتبہ پھر عالمی دہشتگردوں کی لسٹ میں
- 19, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: امریکی حکومت نے (یمن کے حوثی ملیشیا) کو ایک مرتبہ پھر عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے ـ اور حوثیوں کی جماعت کو " دہشتگرد تنظیم " قرار دیے دیا ہے ـ وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر 'جیک سلیوان' نے اپنے ایک بیان میں 'انصار اللٰہ' کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا ـ بائیڈن حکومت نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ حوثی باغیوں کے حملے سے 32 ملین لوگوں کے نقصنات کو کم کرنے کیلیے ان پر مالی جرمانے بھی وضح کریں گے ـ
دوسری طرف حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں ان بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ـ جو اسرائیل سے منسلک ہیں ـ اور یہ حملے غزہ میں جنگ بند ہونے تک جاری رہیں گے ـ وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف امریکہ کی کاروائیوں کا مقصد حوثیوں کو ہتھیار اور مالی مدد کو روکنا ہے ـ اگر حوثی (بحیرہ احمر اور خلیج عدن) میں میں حملے روک دیں تو اس سے فیصلہ بدلا جا سکتا ہے ـ حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ـ امریکہ نے اس سے پہلے بھی ہمیں دہشتگرد قرار دیا تھا ـ بعد میں 2021 میں ہمیں دہشتگردوں کی لسٹ سے نکال دیا تھا نہ ہمیں اس وقت کوئ فرق پڑا تھا اور نہ ہی اب پڑے گا ـ
تبصرے