امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا میں خون منجمند کر دینے والی سردی کا راج

سردی کا راج

نیوز ٹوڈے:    امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا اس وقت شدید برفباری اور خون کو منجمند کر دینے والی سردی کا شکار ہیں ـ امریکہ کی 23 ریاستوں میں شدید سردی کے باعث وہاں کے200 ملین سے زیادہ شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہوۓ ہیں ـ نیویارک، بالٹی مور اور واشنگٹن کے علاقوں میں شدید برفباری کی وجہ سے ان علاقوں میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ، اور 10 لاکھ سے زائد طلباء کے ادارے بند کر دیے گۓ ـ ملک کی سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں ـ ان شہروں کے حکام نے شہریوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ـ

کیونکہ برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ہے ـ کینیڈا کے صوبے (البرٹا) میں بھی پارہ منفی 43 ڈگری تک جا پہنچا ـ برطانیہ کے کئی علاقوں میں بھی شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے وہاں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ـ خرابی موسم کے باعث سڑکوں پر بھی برف کی تہہ جمنے سے ٹریفک کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے ـ اور کئی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں برطانیہ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی 10 سے 15 ڈگری تک گر گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+