پاکستان میں اسموگ کا سبب بھارت ہے ، چینی ماہرین ماحولیات
- 19, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: پچھلے دو ماہ سے پاکستان 'سموگ' جیسی جس آفت سے دو چار ہے ـ اور بڑے بڑے شہروں میں لوگ گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گۓ ہیں - سموگ کے باعث گلے ، سانس اور پھیپھڑوں کی بیماریاں بھی لاحق ہو رہی ہیں ـ چینی ماہرین نے اس آفت کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتے ہوۓ اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے ـ چینی ماہرین ماحولیات نے لاہور میں نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی سے ملاقات کی ، اور پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور سموگ پر جو ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے ، اس میں یہ انکشاف کیا ہے کہ 'بھارت کے کول پلانٹ' سے نکلنے والی آلودہ ہوا پاکستان کے کئی علاقوں میں سموگ کا باعث بن رہی ہے -
یہ آلودہ فضا مضر صحت اسموگ کی شکل اختیا رکر رہی ہے - چینی ماہرین نے رپورٹ میں یہ بھی بیان کیا ہے کہ ، اسموگ ایک سنگین مسئلہ ہے جو کہ حل ہونے میں وقت لے گا ـ فصلوں کی باقیات کو جلا نے پر پابندی لگا کر ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر کے اور خاص کر بھارت کے کول پلانٹ سے خارج ہونے والی زہریلی ہوا کا مناسب انتظام کروانے سے اگلے چند سالوں میں پاکستان اس آفت سے چھٹکارا پا سکتا ہے - چینی ماہرین نے کہا ، کہ ہمیں بھی اپنے ملک میں اس آفت سے چھٹکارا پانے میں 7 سال لگے تھے -
تبصرے