ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے کل قومی سلامتی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے

کشیدگی کی وجہ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی حکام اور ادارے حرکت میں آ گۓ ہیں ـ ان بگڑتے حالات کے پیش نظر کل دوپہر دو بجے 'وفاقی کابینہ کا اجلاس' بلا لیا گیا ہے ـ نگران وزیر اعظم (انوار الحق کاکڑ) جو کہ سوئٹزر لینڈ کے دورے پر ہیں ، نے بھی اپنے دورے کو مختصر کر دیا ہے ، اور وطن واپسی کی تیاری پکڑ لی ہے ۔ جیسے ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگا ، تو فوراً ہی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو جاۓ گا ـ

اس اجلاس میں تمام سیاسی حکام اور پاکستان کی تینوں فوجوں کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان بگڑتے حالات پر غور کیا جاۓ گا ، اور اس معاملے میں اہم فیصلے ہوں گے ۔ نگران وزیر اعظم بھی آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے ، اور وہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+