ایران سے کشیدگی،پاکستان نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا

پاک ایران کشیدگی

نیوزٹوڈے:    پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دوپہر 2 بجکر 45 منٹ پر ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور سروسز چیفس بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں فورم کو پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق نے سیکیورٹی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کل دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اجلاس میں سیکیورٹی حکام پاک ایران کشیدگی پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کابینہ کو پاک ایران کشیدگی پر آئندہ کی حکمت عملی پر اعتماد میں لیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+