دشمنوں کی جنگی مشقوں کا جواب دینے کیلیے شمالی کوریا کا زیرآب نیوکلئیرڈرون کا تجربہ
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ریاستی میڈیا نے بتایا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی اس ہفتے کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف احتجاج میں اپنے زیر آب جوہری ہتھیاروں کے نظام کا تجربہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "Haeil-5-23" سسٹم کا تجربہ، جسے شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل سونامی ڈرونز کا نام دیا ہے۔ ترجمان نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان پر فوجی مشقوں سے "حواس باختہ" ہونے کا الزام لگایا اور "تباہ کن نتائج" کا انتباہ دیا۔ میڈیا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کی وزرات سفاع کے تھنک ٹینک نے سمندر میں جوہری ڈرون کا تجربہ مشرقی سمندری حدود میں کیا۔
تبصرے