اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاملہ، سعودی سفیر کا اہم بیان سامنے آگیا
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاہدے پر بات چیت کرنے سے قاصر رہے گا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندار السعود نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سعودی عرب نے اپنی پالیسی کے مرکز میں نارملائزیشن کو نہیں رکھا ہے، بلکہ اس کی پالیسی کا مرکز امن اور خوشحالی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے نذدیک سب سے اہم اس حقیقت کو دیکھنا ہے کہ سعودی عرب نے اب تک تعلقات بحالی کو اپنی پالیسی کا مرکز نہیں بنایا بلکہ ہم نے امن کو اپنی پالیسی میں سب اہم رکھا۔
تبصرے